14 نومبر، 2025، 7:42 PM

ایران: گذشتہ ہفتے کے اہم قومی اور بین الاقوامی واقعات کا مختصر جائزہ

ایران: گذشتہ ہفتے کے اہم قومی اور بین الاقوامی واقعات کا مختصر جائزہ

مہر نیوز کی جانب سے گذشتہ ہفتے ایران کے اندر اور باہر ہونے والے اہم واقعات کا جائزہ پیش کیا جاتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی، مانیٹرنگ ڈیسک: ایران میں گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے داخلی اور خارجی محاذ پر کئی اہم سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور سماجی واقعات رونما ہوئے۔ ہر جمعہ کے دن ملک میں ہفتہ وار جائزہ شائع کیا جاتا ہے تاکہ پچھلے ہفتے ایران میں داخلی اور بین الاقوامی سطح پر پیش آنے والے واقعات کی تفصیلات سامنے آئیں جن میں اقتصادی اور ثقافتی منصوبوں کی تکمیل، علاقائی و عالمی تعلقات میں پیش رفت، اور سماجی شعبے میں اقدامات شامل ہیں۔

ایران اور سعودی عرب کے درمیان حج کے حوالے سے معاہدہ

تہران اور ریاض نے 2026 کے حج میں ایران کی شرکت کے انتظامات کے حوالے سے ایک نیا معاہدہ کیا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد جاری تعاون کو ظاہر کرتا ہے۔ اس معاہدے کے تحت ایران اور سعودی عرب نے حاجیوں کی روانگی، قیام، اور واپسی کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کی ہے تاکہ حج کے انتظامات باہمی ہم آہنگی اور آسانی کے ساتھ مکمل ہوں۔ اس معاہدے سے ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذہبی اور سفارتی تعلقات میں مزید استحکام پیدا ہونے کی توقع ہے۔

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی ایران کے افزودہ یورینیم کی نگرانی سے محروم

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے کہا ہے کہ جون میں امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران ایران کے جوہری مراکز پر ہونے والے بمباری کے بعد وہ ایران کے اعلی درجے کے افزودہ یورینیم کے ذخائر کی صورتحال کی تصدیق کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ایجنسی کے مطابق، 12 روزہ جنگ کے بعد ایران کے یورینیم کے اسٹاک کی نگرانی ممکن نہیں رہی، اور اس سے عالمی سطح پر ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں تشویش بڑھ گئی ہے۔

ایران کی خواتین والی بال ٹیم نے 2025 اسلامی یکجہتی گیمز میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

ایران کی خواتین والی بال ٹیم نے جمعرات کے روز 2025 کے اسلامی یکجہتی کھیلوں (ISG) میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا، جو ملک کی کھیلوں میں خواتین کی بڑھتی ہوئی کامیابیوں کا مظہر ہے۔

ایران-روس "دوستی کے رنگ" آرٹ نمائش کا تہران میں افتتاح

تہران میں "دوستی کے رنگ" کے عنوان سے ایک آرٹ نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایران اور روس کے نوجوان فنکاروں کی 100 سے زائد منتخب مصوری نمائش کے لیے پیش کی گئی۔ اس نمائش کے ذریعے دونوں ممالک کی ثقافتی بصیرت اور فن کے ذریعے باہمی تعلقات کو اجاگر کیا گیا۔

ایران نے امریکی-اسرائیلی خفیہ نیٹ ورک ختم کر دیا

سپاہ پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس تنظیم نے ایک جاسوسی نیٹ ورک ختم کر دیا جو سی آئی اے اور موساد سے منسلک تھا۔

روس، چین اور ایران کے سفارتکاروں کی IAEA چیف سے ملاقات

ویانا میں قائم بین الاقوامی تنظیموں کے لیے روسی، چینی اور ایرانی سفارتکاروں نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی سے ملاقات کی، جو IAEA کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے پہلے ہوئی۔

امریکہ جوہری مذاکرات پر متضاد پیغامات بھیج رہا ہے، ایران

یران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب‌زادہ نے کہا کہ امریکہ جوہری مذاکرات کے حوالے سے تیسرے فریق کے ذریعے متضاد پیغامات دے رہا ہے۔

زنجان میں ایران-ترکی تجارتی و سرمایہ کاری نمائش کا انعقاد

ایرانی صوبے زنجان کے صنعت، کان اور تجارت کے ڈائریکٹر جنرل نے اعلان کیا کہ ایران-ترکی بین الاقوامی تجارتی و سرمایہ کاری نمائش رواں سال زنجان میں منعقد ہوگی۔

ایران کے عبدالّی نے اسلامک یکجہتی گیمز میں سوئمنگ میں سونے کا تمغہ جیت لیا

ایرانی تیراک امیرحسین عبدالّلہی نے اتوار کی شب اسلامی یکجہتی کھیلوں میں ایران کا پہلا سونے کا تمغہ سوئمنگ میں جیت کر تاریخ رقم کی۔

ایران نے غیر ملکی سیاحوں کی حفاظت کے لیے ٹورسٹ کارڈ متعارف کرایا

ایران کے وزیر ثقافتی ورثہ، سیاحت اور ہنرِ دستی نے اعلان کیا کہ نیا "ٹورسٹ کارڈ" اسکیم، جو اب ہوائی اڈوں پر فعال ہے، غیر ملکی سیاحوں کی حفاظت کو بڑھائے گا اور کرنسی کے تبادلے اور ادائیگیوں میں سہولت فراہم کرے گا۔

سپاہ پاسداران نے موساد سے منسلک ہیکنگ نیٹ ورک ختم کردیا

سپاہ پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس تنظیم نے ہیکنگ گروپ "بیک ڈور" کے رہنما کو گرفتار کر کے ایک بڑی انٹیلی جنس کامیابی حاصل کی۔

ایران آنے والے مہینوں میں کئی سیٹیلائٹس لانچ کرے گا

ایرانی اسپیس ایجنسی کے سربراہ نے اعلان کیا کہ ظفر، پایا اور کوثر سیٹیلائٹس اپنی تکنیکی مراحل مکمل کر رہے ہیں اور آنے والے مہینوں میں لانچ کیے جائیں گے۔

News ID 1936492

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha